08 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ میں سابق سینیٹر عبدالحفیظ شیخ کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پیپلز پارٹی کے عبدالقیوم سومرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ان کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کاامکان ہے۔حفیظ شیخ کے مستعفی ہونے کے بعد سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد آج صرف پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم سومرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال ہفتے کو ہوگی ،کاغذات نامزدگی منظور ی اور کوئی دوسرا مد مقابل نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوسکتے ہیں۔