08 مارچ ، 2013
اسلام آباد… پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ پاک فضائیہ کے ایک اہم ائیر بیس کے دورے کے موقع پر ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ، وقت کی ضروت ہے کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دیا جائے ، اس لیے پاک فضائیہ اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہے۔