پاکستان
08 مارچ ، 2013

ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ سے کسانوں کو بھرپور فائدہ ہوگا ،منظور وٹو

ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ سے کسانوں کو بھرپور فائدہ ہوگا ،منظور وٹو

لاہور… پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کاشتکاروں کوفائدہ پہنچانے کے لئے بجلی ٹیوب ویلوں کا آٹھ روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ کسان طبقے کو مالی آسانیاں میسر ہو سکیں ، لاہور میں پارٹی آفس ماڈل ٹاوٴن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ کسانوں سے مقررہ فی یونٹ رقم کے سوا کسی قسم کا کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے عالمی دباوٴ کے باوجودگیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھا، منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جن الزامات پروہ عدالتوں سے بری ہوئے ان کا ذکر کر کے شہباز شریف عدالتوں کی توہین کے مرتکب ہوئے، خادم اعلی شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکیں گے تو خود بھی نہیں بچیں گے،اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی تو اپنے اثاثے منظرعام پر کیوں نہیں لاتے۔

مزید خبریں :