Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

ٹنڈوالہ یار : تیز رفتار کار نصیر کینال میں جاگری ، 4 افراد جاں بحق

ٹنڈوالہ یار :  تیز  رفتار کار  نصیر کینال میں جاگری ،  4 افراد جاں بحق
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے : پولیس/فوٹوفائل

صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔


مزید خبریں :