04 اپریل ، 2025
امریکا کے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے پر چین کو ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے کل تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر نئی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں زبردست ہلچل دیکھی گئی ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا گیا ہے۔