09 مارچ ، 2013
لاہور…لاہورکے داتادرباراسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران نوزائیدہ بچی جاں بحق ہوگئی۔جس پر اس کے ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ورثاء کے مطابق جمعہ کی صبح بلال گنج کے محمدبابرکی اہلیہ کو زچگی کے لیے داتادرباراسپتال میں لایاگیا،جہاں رات گئے ا س کی حالت بگڑگئی لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا،دوران زچگی بچی دم توڑگئی،جس پربچی کے ورثا نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی اورڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔بچی کے والدکی مدعیت میں ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائرکردی گئی،ڈی ایم ایس داتادربارنے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ذمہ دارڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔