دنیا
02 مارچ ، 2012

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو گی

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو گی

تہران. . . . .. .. آج ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ایران کے پارلیمانی انتخابات میں چار کروڑ 8لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 31صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے لئے تقریبا تین ہزار پانچ سو امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے دو سو نوے افراد منتخب ہوکے پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ایران کی اصلاح پسند جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور ووٹوں کے شرح میں کمی کی توقع ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے ووٹ دینے کو قومی فریضہ قرار دیا۔میڈیا کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں اصل مقابلہ صدر احمدی نژاد اور ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حامیوں کے درمیان ہوگا کیونکہ ان دونوں رہنماوں کے درمیان کافی عرصے سے چپقلش جاری ہے۔ پارلیمانی انتخابات کی کوریج کے لئے 350 غیر ملکی نامہ نگار بھی آئے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :