09 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں دھاگہ بنانے کی فیکٹر ی میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں دھاگہ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں اور ایک واٹر باوٴزر نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی۔ تاہم دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا۔ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی تپش سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے دھاگہ بنانے والی مشینوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔