09 مارچ ، 2013
لاہور…سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے 9 مارچ 2007 کو چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو معطل کرنے کیخلاف ملک بھر میں وکلاء یوم سیاہ منارہے ہیں، لاہور میں بھی وکلاء نے عدالتوں کو بائیکاٹ کیا۔وکلاء نے یوم سیاہ مناتے ہوئے بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے ، عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہوئے، لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی وکلاء نے کام نہیں کیا ، ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ،سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر عابد ساقی ،لاہور بار کے صدر نعیم قریشی اور پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نصر اللہ وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وکلاآج بھی متحد ہیں، کسی کو عدلیہ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،وکلاء آئین اور قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ جانتے ہیں ۔