پاکستان
09 مارچ ، 2013

جے پور :سلمان خورشید کی راجہ پر ویز اشرف سے ملاقات، ظہرانہ بھی دیا

جے پور :سلمان خورشید کی راجہ پر ویز اشرف سے ملاقات، ظہرانہ بھی دیا

جے پور…وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ایک روزہ دورہ پر بھارتی شہر جے پور پہنچ گئے جہاں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اجمیر پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وزیر خارجہ سلمان خوشید موجود تھے۔ سلمان خورشید نے جے پور کے رام باغ محل میں وزیر اعظم کو ظہرانہ دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ،اجمیر شریف میں اپنے خاندان کے ساتھ درگاہ پر حاضری بھی دیں گے۔اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :