02 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والی پیپلزپارٹی کی اُمیدوار وحیدہ شاہ سپریم کورٹ میں پہنچ گئیں جہاں وہ انتخابی عملے پر تشدد کیس میں طلب کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ وحیدہ شاہ نے ضمنی انتخابات میں دوران پولنگ انتخابی عملے کو تشدد کانشانہ بنایاتھا جس کی فوٹیج میڈیا پر چلنے کے سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیاتھا جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیاہے۔