کھیل
09 مارچ ، 2013

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج ایپوہ میں شروع ہوگا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج ایپوہ میں شروع ہوگا

ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا میں شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔پہلے دن تین میچز کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ سے دوپہر ایک بجے ہوگا۔دوسرے میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوپہر 3 بجے جبکہ شام 5 بجے میزبان ملائشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

مزید خبریں :