Time 03 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

حمل کے دوران سینے میں جلن کی شکایت دور کرنے کے چند آسان طریقے

حمل کے دوران سینے میں جلن کی شکایت دور کرنے کے چند آسان طریقے
حمل کے دوران جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جو تکلیف کا باعث تو بنتی ہی ہیں اور ایسے میں سینے میں جلن کی شکایت بھی ہوجائے تو اس کے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں/ فائل فوٹو

حمل کے دوران اکثر خواتین کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے جو ایک عام سی بات ہے۔

حمل کے دوران جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جو تکلیف کا باعث تو بنتی ہی ہیں اور ایسے میں سینے میں جلن کی شکایت بھی ہوجائے تو اس کے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں لیکن اس کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چند طریقوں اور تھوڑی سی احتیاط سے اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

کم مقدار میں کھانا کھائیں

حاملہ خواتین کو چاہیے کہ زیادہ مقدار میں کھانا کھانے کے بجائے کم مقدار میں کھانا کھائیں، اس طرح سے آپ کا پیٹ ضرورت سے زیادہ بھرنے سے بچ جائے گا اور آپ کو تیزابیت کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔

مرچ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز

حمل کے دوران خواتین کو چاہیے کہ وہ مرچ مصالحے اور تیل میں تلے ہوئے کھانے سمیت غیر صحت بخش کھانوں سے پرہیز کریں۔

اس کے علاوہ چاکلیٹ، کیفین اور کھٹے کھانوں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ سینے میں جلن کی وجہ بنتے ہیں۔

پانی کا زیادہ استعمال

ہمارے جسم کا زیادہ حصہ پانی پر انحصار کرتا ہے، پانی نا صرف آپ کے خون کو صاف رکھنے بلکہ جلد اور آنکھوں کی خوبصورتی کیلئے بھی ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پانی پیٹ کو صاف بھی کرتا ہے اور جسم سے تیزابیت سمیت جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں کو خارج کردیتا ہے۔

ہلکے کپڑے کا انتخاب

حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ حمل کے دوران ہلکے اور ڈھیلے کپڑوں کا استعمال کریں، خاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کے پیٹ پر کسی بھی قسم کا تناؤ نہ ہو کیونکہ چست کپڑے بھی سینے میں جلن کی وجہ بن سکتا ہیں۔

مزید خبریں :