Time 13 اپریل ، 2025
پاکستان

پی پی کارکن اور سندھ کے عوام نہریں نہیں بننے دیں گے، آخری حد تک جائیں گے: فریال تالپور

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور سندھ کے عوام نہریں نہیں بننے دیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔

ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب میں فریال تالپور کا کہنا تھاکہ نہریں بنانے والے سندھ کے گلستان کو اجاڑنا اورچولستان کے صحرا کو زرخیز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور سندھ کے عوام نہریں نہیں بننے دیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ نہیں چاہتے کراچی میں لوگوں کو پینے کا پانی نہ ملے، 18 اپریل کو ہم سب نے نکلنا ہے، یہ زندگیوں کا سوال ہے کہ سندھ کہیں کربلا نہ بن جائے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاکہ کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے، ہم سے پانی چھین کر کیا سات کروڑ عوام کو بھوکا مارا جائے گا؟ پیپلز پارٹی اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :