Time 15 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

60 سال سے زائد عرصے میں خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز

60 سال سے زائد عرصے میں  خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز
یہ 60 سال سےزائدعرصےمیں پہلی خلائی پروازتھی جس میں صرف خواتین سوارتھیں :فوٹوغیر ملکی میدیا 

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری   سمیت 6 دیگر خواتین نے خلا میں جا کر تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یہ 60 سال سے زائدعرصے میں پہلی خلائی پرواز تھی جس میں صرف خواتین سوارتھیں۔

دیگر خواتین میں ارب پتی جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز ، میزبان جائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوئی، سائنسدان آمانڈا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریانی فلین شامل تھیں۔

خواتین نے معروف ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی سیاحت کی کمپنی Blue Origin  کے زیر انتظام راکٹ میں تقریباً 11 منٹ تک پرواز کی جب کہ  دوران پرواز  خواتین نے  بے وزن ہونےکا مختصرتجربہ کیا اور  واپس  زمین  پر آگئیں ۔

مزید خبریں :