پاکستان
11 مارچ ، 2013

سانحہ بادامی باغ ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع

سانحہ بادامی باغ ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں سانحہ بادامی باغ ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ علاقے کو لوگوں سے کیوں خالی کرایا گیا،زمین کا مالک کون ہے جو اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ حکومت کی رٹ کہاں ہے،واقعے کی وجوہات سامنے آنی چاہئیں ۔گھر خالی کروا اور سامان نکال کر آگ لگائی گئی ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے۔توہین رسالت ﷺ کے معاملے پر ہنگامہ ہوا۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق قبضہ لینے کا یہ کیس نہیں تھا،یہ زمین ا ن ہی لوگوں کو الاٹ ہو ئی جو وہاں رہائش پذیر ہیں ۔سپرہم کورٹ میں سماعت جا ری ہے۔

مزید خبریں :