پاکستان
12 مارچ ، 2013

صنعتی شعبے میں کام کرنا چاہتا تھا جنرل ضیا ء نے ساتھ نہ دیا،ڈاکٹر قدیر

 صنعتی شعبے میں کام کرنا چاہتا تھا جنرل ضیا ء نے ساتھ نہ دیا،ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد…معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے حق میں ہے، دیکھنا یہ ہے کہ آنے والی حکومت کیسے کام کریگی اوریہ پایہ تکمیل تک پہنچتاہے یانہیں۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں کارڈیالوجی سنٹرکے دورے کے بعدمیڈیاسے بات چیت میں کہی۔ اس سے پہلے وقارالنسا ء کالج میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کاکہناتھاکہ شہباز شریف فلاحی کاموں میں آگے ہیں لیکن ان کے مخالفین تنقید کرنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے انیس سوتراسی چوراسی میں ایٹم بم تیارکرلیاتھااوربھارت کوبتادیاتھاکہ ہمیں تباہ کرنیکی کوشش کی گئی تواسے بھی تباہ کرسکتے ہیں۔ ایٹم بم کی تیاری کے بعدوہ صنعتی شعبے میں کام کرنا چاہتے تھے لیکن جنرل ضیا ء الحق نے ساتھ نہ دیا۔

مزید خبریں :