پاکستان
12 مارچ ، 2013

متحدہ نے انتخابات کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں

متحدہ نے انتخابات کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2013کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند درخواست فارم کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اورملک کے زونل دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔خورشید بیگم میموریل ہال عزیرآباد کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے غریب اور متوسط طبقے کوایوانوں میں پہنچانے کی باتیں نہیں کی بلکہ اس کو ممکن بھی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے عوام کی نمائندگی کے خواہش مند متحدہ قومی موومنٹ کا درخواست فارم ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ، ملک میں قائم پارٹی کے زونل دفاتر اورایم کیو ایم کے ویب سائٹ سے بلا معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ ملک بھر سے حق پرست امیدواروں کے موصول ہونے والے درخواست فارم کی جانچ پرتال کرکے ایم کیو ایم کی پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کا میرٹ بنیادوں پر انتخاب کرے گا۔

مزید خبریں :