پاکستان
12 مارچ ، 2013

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا2 ارب 44 کروڑ سے زائد کابجٹ منظور

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا2 ارب 44 کروڑ سے زائد کابجٹ منظور

اسلام آباد…اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے سال 14-2013 کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 2 ارب 44 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ منظورہ کردہ بجٹ گزشتہ سال قومی اسمبلی کے نظر ثانی شدہ اور منظور کردہ بجٹ سے زیادہ نہیں،اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف کیڈرز میں 116 عارضی پوسٹوں کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں :