پاکستان
12 مارچ ، 2013

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی گئی

 سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی گئی

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کردی۔دوران سماعت ناقابل شناخت میتوں کی تدفین سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴں فیکٹری سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ناقابل شناخت میتوں کی تدفین سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق سترہ میتوں کی تدفین کردی گئی۔تفتیشی افسر نے تاحال ڈی این اے رپورٹ نہ ملنے سے بھی عدالت کو آگاہ کیا اور مزید وقت طلب کیا۔ اْدھر عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے لیکن تفتیشی افسر نے شواہد ضائع کردیئے۔ اس پر عدالت نے تفتیشی افسر کوسماعت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

مزید خبریں :