13 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں یونی ورسٹی بنانے کے بارے میں ان کے موقف کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ایم کیو ایم کی جانب سے حیدرآباد یونی ورسٹی کیلئے تا حال جگہ کا تعین نہیں کیا گیا، متحدہ آج جگہ بتادے کل اسمبلی میں بل پیش کردیں گے۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں سندھ یونی ورسٹی کے نو نئے کیمپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ حیدرآباد یونی ورسٹی شہر کے بیچ میں بننی چاہیے نہ کہ شہرکے کسی دور دراز علاقے میں، حیدرآباد کسی ایک پارٹی کا نہیں سب کاشہر ہے۔ پیرمظہرالحق نے کہا کہ انھوں نے کوئی چوری نہیں کی جوان کا پتلا جلایا گیا، انھوں نے کہا کہ متحدہ والے ان کے بھائی ہیں، یونیورسٹی کیلئے ایم کیوایم آج جگہ بتادے توکل ہی سندھ اسمبلی میں بل پیش کردیں گے۔