پاکستان
13 مارچ ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات 12 بجے کے بعد سے ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی پل کے قریب سے ایک بچے کی تشدد ذدہ لاش ملی،اس سے قبل کھارادر کے علاقے میں کاغذی بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جبکہ ناظم آباد میں چاولہ مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان چلتی ہوئی گاڑی میں سے ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :