02 مارچ ، 2012
مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور اْس کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیںگے،نواز شریف سے صدرجمہوری وطن پارٹی بلوچستان نواب شاہ زین بگٹی نے اُن کی رہائش گاہ رائے ونڈ میں ملاقات کی۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ اکبربگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری تک اے پی سی میں شرکت نہیں کریںگے،ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کے لئے لاپتا افراد کی بازیابی بھی ضروری ہے۔نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل پاکستان میں آمروں کی پالیسیوں کانتیجہ ہیں اوراببلوچ عوام سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کا وقت ہے۔