پاکستان
13 مارچ ، 2013

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی

کراچی…کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے عدالت میں اپنی درخواست میں کہا کہ سینئر وکیل شوکت زبیدی کی طبیعت ناسازہے وہ عدالت نہیں آسکتے،جس پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔دوسری جانب سینئر وکیل شوکت زبیدی کے مطابق انھیں شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی نے کیس کی پیرو ی سے روک دیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے وکیل جاوید میر نے میڈیا کو بتایا کہ شوکت زبیدی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث کل تک کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی،عدالت سے کمٹمنٹ ہے کہ کل سماعت ضرور ہوگی۔ اس موقع پر مقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا کہ سارے ثبوت سامنے ہیں،مقدمے کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے۔ ان کا کہناتھا سب نے دیکھا شاہ رخ کس طرح دبئی بھاگا اور اس کے والد جھوٹ بولتے رہے کہ وہ آسٹریلیا گیا ہے۔ایس پی اورنگزیب نے مزید کہا کہ وکیل کو سماعت سے روکنا مقدمے میں تاخیر کے بہانے ہیں۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت شارخ جتوئی کے سینئر وکیل شوقت زبیدی کی طبیعت نا ساز ہونے کے باعث جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :