پاکستان
13 مارچ ، 2013

ملتان میں باپ نے بیٹے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا

ملتان میں باپ نے بیٹے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا

ملتان…ملتان میں باپ نے غصے میں آکر بیٹے کی پٹائی کردی،ڈنڈے سے مار کھا نے سے دس سالہ دلاور ہلاک ہوگیا۔ملتان کے علاقے مریدآباد میں باپ کے تشدد سے 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ملزم ناصر شاہ کی بیوی رضیہ بی بی اپنے گھر کے لئے روٹیاں پکانے ہمسائے کے گھر جاتی تھی۔گزشتہ رات بھی وہ ہمسائے کے ہاں روٹی ہی بنانے گئی تھی۔ دس سالہ بیٹا دلاور بھی روٹی لینے ماں کے پیچھے ہمسائے کے ہاں چلا گیا اور روٹی جلدی دینے کی ضد کی۔ بچے کی ضد اورہمسائے کہ یہاں جانے پر ناصر شاہ کو غصہ آگیا اور اس نے بچے کی ڈنڈے سے پٹائی کردی اوراتنا مارا کہ بچے کی حالت غیر ہوگئی۔ ماں باپ بچے کو نشتر اسپتال لے کر گئی جہاں وہ دم توڑ گیا۔ بچے کے انتقال پر بچے کا باپ تو فرار ہوگیا، لیکن سوتیلی ماں رضیہ بی بی صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ دلاور کی دادی کا کہنا ہے کہ بچے کا بس اتنا قصور تھا کہ اسے بھوک برداشت نہیں ہوئی۔دس سالہ دلاور کے بڑے بھائی 12 سالہ راول حسین کا کہنا ہے کہ اس کا والد نشہ کرتا تھا اور جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث رہاہے۔ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :