13 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور میں صبح کے وقت ہلکی بونداباندی کے بعد بارش تیز ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور رات کو مزید بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔