13 مارچ ، 2013
اسلام آباد…لاپتہ افراد کمیشن نے فروری 2013 میں کاروائی کرتے ہوئے مزید19 لاپتہ افرادکاسراغ لگایاہے،لاپتہ افراد کے کل کیسز کی تعداد 999 ہوگئی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کمیشن نے فروری میں اسلام آباداورلاہورمیں کارروائی کی۔ یکم جنوری 2011 سے 28 فروری 2013 تک کمیشن کو 861 نئے کیس موصول ہوئے اور لاپتہ افراد کے کل کیسز کی تعداد 999 ہوچکی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کے 378 کیسز نمٹائے جاچکے ہیں ، 621 پر کام جاری ہے۔