13 مارچ ، 2013
پشاور…ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرون شہر سیاسی جلسے جلوسوں سے اجتناب کریں۔ پشاور میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی پلان پر عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ انہوں نے امیدواروں سے وال چاکنگ سے متعلق پابندی پر عمل درآمد کی بھی ا پیل کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہناتھا کہ تمام بڑے انتخابی جلسے شہر کی بجائے رنگ روڈ پر ہوں گے۔ اجلاس میں ایس ای پی آپریشنز پشاور عمران شاہد اور ایس ایس پی ٹریفک آصف اقبال نے بھی شرکت کی۔