13 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا ایوان صنعت وتجارت کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کا دھندہ عروج پر ہے۔پشاور میں پراڈکٹ رجسٹریشن سے متعلق اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے کہا کہ کاسٹ آف پروڈکیشن بڑھ جانے سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں تیار ہو نے والی ادویات کے نرخوں پر نظر ثانی کرے اور دس فیصد سے کم ریٹ دے کر پورے ملک میں یکساں نرخ مقرر کیے جائیں ۔