پاکستان
13 مارچ ، 2013

پشاورپولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار

پشاور…پشاورپولیس نے منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کاروائی تھانہ حیات آباد کی حدود میں کارخانو چیک پوسٹ پر کی گئی، دوران تلاشی گاڑی سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے کبیر نامی ملزم کو گرفتار کیاگیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :