پاکستان
13 مارچ ، 2013

وفاقی کابینہ: بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے سے متعلق 5 سفارشات منظور

وفاقی کابینہ: بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے سے متعلق 5 سفارشات منظور

اسلام آباد … وفاقی کابینہ نے بچوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے سے متعلق بل میں شامل 5 سفارشات کی منظوری دیدی، بچوں کی اسمگلنگ پر 7 سال قید جبکہ تشدد پر ایک سے 3 سال قید کی سز ا ہوگی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق مصطفی نواز کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے مجوزہ بل میں شامل سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کیں، جن کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی، یہ سفارشات جمعرات کو بل کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ ان سفارشات کے تحت بچوں کو ورغلانے پر ایک سے 7 سال قید ہوگی، بچوں کی فحش تصاویر بنانے پر 7 سال قید کی سفارش کی گئی ہے جبکہ بچوں کی اسمگلنگ پر 7 سال قید، انہیں جنسی طور ہراساں کرنے پر عمر قید سزا کی سفارش کی گئی ہے۔ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک سے 3 سال قید ہو گی، یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں پر فوجداری مقدمات کا اطلاق نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :