13 مارچ ، 2013
اسلام آباد … وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کے تحت سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ کابینہ نے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنے کی بھی اجازت دیدی جبکہ پوسٹل سروسز اتھارٹی کی سمری مسترد کردی گئی۔