13 مارچ ، 2013
لاہور … پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بادامی باغ واقعے میں مبینہ گستاخی کا مقدمہ درج کرانے والے عمران اور اس کے ساتھیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا، ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 150سے زائد ملزمان کو گرفتار کئے گئے جن میں 54 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرانے والا مدعی اب ملزم بھی ہے، اس کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ ملک ریاض کی جانب سے جوزف کالونی کی تعمیر کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ کراچی میں عباس ٹاوٴن کا واقعہ ہوا وہاں تو کسی نے ایک اینٹ نہیں لگائی، پنجاب حکومت میں اہلیت ہے وہ کسی سے بھیک یا خیرات نہیں لیتی۔