پاکستان
13 مارچ ، 2013

فیصل آباد: فیکٹری مالکان اور مزدوروں کا احتجاج، چوک گھنٹہ گھر پر توڑ پھوڑ

فیصل آباد: فیکٹری مالکان اور مزدوروں کا احتجاج، چوک گھنٹہ گھر پر توڑ پھوڑ

فیصل آباد … فیصل آباد میں سیلز ٹیکس کے ایس آر او کے خلاف سائزنگ انڈسٹری کے مالکان اور مزدروں نے احتجاج کیا، مشتعل افراد نے چوک گھنٹہ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور زبردستی دکانیں بند کرادیں، مظاہرین نے ایس آر او کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد میں سائزنگ اور پاور لومز انڈسٹری نے 10 روز قبل ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 154 کو مسترد کر تے ہوے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر سائزنگ انڈسٹری نے 8 روز سے مکمل ہڑتال کر رکھی ہے، شہر میں پاور لومز کی فیکٹریاں بھی بند ہو گئی ہیں۔ آج فیکٹری مالکان اور مزدروں نے مشترکہ طور پر سیلز ٹیکس کے ایس آر او کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور اس دوران مزدروں نے چوک گھنٹہ گھر اور اسکے ملحقہ بازاروں میں توڑ پھوڑ کی، خوف وہراس کی وجہ سے گھنٹہ گھر کے گرد آٹھو ں بازار بند ہوگئے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ایس آر او کی واپسی تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :