Time 29 مئی ، 2025
کھیل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈاکٹر سہیل سلیم  کی خدمات حاصل کرلیں
ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی  ایف ایف) نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی خدمات حاصل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر سہیل سلیم کی چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی آئندہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :