کھیل
14 مارچ ، 2013

سوات میں 4 روزہ اسنو فیسٹول کا آغازآج ہو گا

سوات…سوات کے پر فضاء مقام وادی مالم جبہ میں آج سے 4 روزہ اسنو فیسٹول کا آغاز ہورہا ہے،فیسٹول کا انعقاد پاک فوج نے کیا ہے۔مقام جبہ میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ اس 4 روزہ ا سنو فیسٹول میں اسکینگ اور پیراگلائڈنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔فیسٹول میں ملک بھر سے اسکینگ اور پیراگلائڈنگ کے کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی ہے،فیسٹول میں بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی کھیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے،اسنو فیسٹول کا باقائدہ آغاز آج دوپہر کو ہونا ہے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اس میں تاخیر کا امکان ہے،تاہم رنگا رنگ فیسٹول کی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :