14 مارچ ، 2013
بارباڈوس…ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، میزبان ٹیم کو دوسرے دن کے اختتام پر 55 رنز کی برتری حاصل ہے بارباڈوس میں جاری میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 2 وکٹ پر 18 رنز سے آگے بڑھائی۔ کپتان ڈیرن سیمی، وکٹ کیپر دنیش رام دین اور مارلن سیمیولز کی نصف سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم 307 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کائل جارویس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 96 رنز کے خسارے کے ساتھ زمبابوے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک زمبابوے کے 41 رنز پر 3 کھلاڑی واپس پویلین لوٹ چکے تھے، شین شلنگفرڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میزبان ٹیم کو اب بھی 55 رنز کی برتری حاصل ہے۔زمبابوے نے پہلی اننگز میں211رنز بنائے تھے۔