پاکستان
02 مارچ ، 2012

سینیٹ انتخابات:فاٹا سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ سینیٹر منتخب

سینیٹ انتخابات:فاٹا سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ سینیٹر منتخب

اسلام آباد… سینیٹ کے پینتالیس نشستوں پر انتخابات کیلئے ووٹنگپولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق فاٹا سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اور فاٹا کے ارکان کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔ پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے محسن لغاری نے سب سے پہلاووٹ کاسٹ کیا۔سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے وزیر برائے صنعت و تجارت روٴف صدیقی نے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پہلا ووٹ ڈالا۔خیبرپختون خوا اسمبلی میں بھی سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی،جہاں پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے کاسٹ کیا۔پولنگ کا یہ مرحلہ چار بجے تک جاری رہا،اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق فاٹا سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :