کھیل
14 مارچ ، 2013

آئی پی ایل کاچھٹا ایڈیشن 3 اپریل سے، جیو سوپر تمام میچز دکھائے گا

آئی پی ایل کاچھٹا ایڈیشن 3 اپریل سے، جیو سوپر تمام میچز دکھائے گا

کراچی…انڈین پریمئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا،ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ میں 9 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 2 اپرل کو ہوگی۔افتتاحی تقریب سمیت آئی پی ایل چھٹے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔پہلا میچ دفاعی چمپئن کولکتہ نائٹ رائنڈرز اور دہلی ڈئیر ڈیولز کے درمیان کولکتا میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :