پاکستان
14 مارچ ، 2013

کے پی کے کی موثر ترین سیاسیقوت ہم ہیں،جماعت اسلامی

پشاور…امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختون خواکے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 90 فی صد حلقوں میں امیدوار نامزد کردیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے ،جماعت اسلامی صوبے کی موثر ترین سیاسی جماعت بن چکی،اور وہ آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پشاور میں جماعت اسلامی کا جلسہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا ۔

مزید خبریں :