پاکستان
14 مارچ ، 2013

لاہورمیں بارش اورژالہ باری ، مو سم خوشگوار ہوگیا

 لاہورمیں بارش اورژالہ باری ، مو سم خوشگوار ہوگیا

لاہور…لاہورمیں دن ڈھلتے ہی مختلف علاقوں میں اچانک موسلادھاربارش اورژالہ باری شروع ہوگئی ، جس سے شہری حیران رہ گئے۔ لاہورمیں سورج دن بھر چمکتا رہا اورکہیں کہیں بادل بھی دکھائی دیتے رہے۔ جونہی شام ہوئی اچانک مغربی افق پر گہرے بادل چھاگئے اور خوب برسنے لگے۔ اسکے ساتھ ہی اولے بھی پڑنے لگے جس سے سڑکیں اورگراوٴنڈ سفید ہوگئے۔ بارش اورژالہ باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی جام ہوگئی، شہری اچانک بارش اورژالہ باری ہونے پر حیران رہ گئے۔ انکا کہنا تھا کہ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے ورنہ گرمی تو سر پر چڑ ھگئی تھی۔

مزید خبریں :