پاکستان
14 مارچ ، 2013

پشاور: بارش سے مکان کی چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق

پشاور…پشاور میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں مکان کی چھتیں گرنے سے تین بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ورسک روڈ پر واقع بہاری کالونی میں بارش سے جمعہ گل نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی۔ جس سے آٹھ سالہ بچہ جلال اور تین سالہ بیٹی اسرا جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ جمعہ گل، اسکی اہلیہ اور پانچ سالہ بچی بلبلہ زخمی ہوگئی۔ پھندو چوک میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

مزید خبریں :