14 مارچ ، 2013
کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا حل پیش کر دیا، کہتے ہیں پرانا پاسپورٹ ساتھ لے جائیں اور پاسپورٹ آفس سے بلا معاوضہ اگلے 5 سال کیلئے تجدید کرا لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحمان ملک نے کہا کہ جن افراد کے پاسپورٹس کی میعاد ختم ہو چکی ہے وہ پاسپورٹ آفس سے اس کی مدت میں بغیر کسی معاوضے کی اگلے 5 سال کے لیے تجدید کرا لیں۔