02 مارچ ، 2012
لاہور … سینئر وفاقی وزیر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر دھاندلی نہ کر سکے تو وہ دھاندلا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر چوہدری شجاعت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا ق لیگ کے امیدوار ہیں وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔ محسن لغاری نے پارٹی کو ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، انہوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی جس پر ایکشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ٹھیک جا رہا ہے، اکٹھے مل کر فیصلے کرتے ہیں۔