14 مارچ ، 2013
باڑہ …خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ ترکی خیل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم انصارالاسلام کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں دونوں جانب سے پانچ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمی شدت پسندوں کو مقامی ڈسپنسریوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔