پاکستان
14 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاوٴن میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے، ڈی آئی جی شاہد حیات

سانحہ عباس ٹاوٴن میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے، ڈی آئی جی شاہد حیات

کراچی … سانحہ عباس ٹاوٴن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی شاہد حیات نے کہاہے کہ 2 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان عباس ٹاوٴن دھماکے میں ملوث ہیں۔ یہ بات انہوں نے سی پی او آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ اور سانحہ عباس ٹاوٴن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ شاہد حیات نے کہا کہ وفاقی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پرصبح کارروائی کرکے 2ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کی نشاندہی پر خدا کی بستی میں چھاپا مار کر 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پک اپ میں 250 کلو دھماکا خیز مواد رکھا تھا، عباس ٹاوٴن میں کھڑی کی گئی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے آپریٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 250 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خداکی بستی سے عالم شیر محسود سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد کیا گیا دھماکا خیز مواد کہاں استعمال ہونا تھا اس کی تفتیش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :