پاکستان
14 مارچ ، 2013

اصغرخان کیس: فیصلے پر عمل کرایا جائے،ارکان سندھ اسمبلی کا احتجاج

کراچی …اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ کئے جانے پر اراکین سندھ اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنا دیا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو سمیت وزراء بھی شریک ہوگئے۔ احتجاج کے بعد پیپلزپارٹی کے متعدد اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ کورم پورا نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں دھرنادیا اور اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ درست ہے۔چیف جسٹس نواز شریف اور شہباز شریف سے رقم نکلوائیں۔انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ملوث میاں نواز شریف، شہباز شریف اور دیگرنامزد ملزمان کو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نااہل قراردے۔شرجیل میمن نے بھوک ہڑتال کرنے والے ارکان سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ،لیکن انہوں نے انکار کردیا۔شرجیل میمن نے کہاکہ لگتا ہے ارکان بھرپور یقین دہانی کے بغیر احتجاج ختم نہیں کرنا چاہتے۔

مزید خبریں :