پاکستان
14 مارچ ، 2013

خیبر پختونخوا : نگراں وزیراعلیٰ کے لیے عباس آفریدی کے نام پر اتفاق

خیبر پختونخوا : نگراں وزیراعلیٰ کے لیے عباس آفریدی کے نام پر اتفاق

پشاور…خیبر پختونخوا میں نگراں سیٹ اپ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے، اور کل اسلام آباد میں وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی پریس کانفرس میں نگراں وزیر اعلی کے نام کا اعلان متوقع ہے۔دریں اثناء ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی جی خیبر پختونخواہ عباس خان کو نگراں وزیراعلیٰبنائے جانے کا امکان ہے۔عباس خان سابق آئی جی کے پی کے بھی رہ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے جس میں نگراں وزیر اعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نگران وزیر اعلی کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں کل وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں دن گیارہ بجے اہم پریس کانفرس کریں گے جس میں نگراں وزیر اعلی کااعلان متوقع ہے۔

مزید خبریں :