14 مارچ ، 2013
سکھر …جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ زرداری حکومت کے پانچ سال ملک پر عذاب الٰہی سے کم نہیں تھے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا کہ ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ، کرپشن عروج پر ہے ، نوکریاں بیچی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ فساد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو کراچی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن میں اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف متحدہ محاذ کے امیدواروں کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔