14 مارچ ، 2013
پسرور…پسرور میں منشیات کیس میں سزا یافتہ دو مجرموں کی درجنوں رشتہ دار خواتین نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر دھاوا بول دیااورتوڑ پھوڑ کی۔پسرورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس اشرف گیلانی نے منشیات کیس کے ملزمان آفتاب اور افتخار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،پچاس کے قریب رشتہ دارخواتین نے جج کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی ،واقعے کے بعد ججوں اور وکلاء نے احتجاجاً ہڑتال کر دی اور عدالتی کام بند کر دیا ، ججوں اور وکلاء کا اصرارتھا کہ دھاوا بولنے والی خواتین پر دہشتگردی کی دفعہ لگائی جائے ،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی ثابت نہیں ہوئی۔